CodeExtreme کی پروڈکٹ
SupplyO
کسٹمر آپ کو ڈھونڈتے ہیں۔ آپ آرڈر لیتے ہیں، ڈیلیور کرتے ہیں، اور پیسے لیتے ہیں۔ وہی پرانا کھاتہ، مگر حساب خود کرتا ہے۔
یہ کیسے کام کرتی ہے
آرڈر آتا ہے
کسٹمر ڈائریکٹری میں آپ کو ڈھونڈ کر آرڈر کرتا ہے۔ آپ کو نوٹیفکیشن آ جاتی ہے، وہ فون کال نہیں جو مِس ہو جائے۔
آپ ایکسیپٹ کرتے ہیں، یا نہیں
آرڈر ایکسیپٹ کریں، بتائیں کہ کیا نہیں ہے، یا فون پر بات کر کے آرڈر بدل دیں۔ ہر جواب ایک ٹَیپ۔
آپ راؤنڈ لگاتے ہیں
آج کے آرڈر اور آپ کے پکے کسٹمر ایک ہی لسٹ میں، ہر سطر پر ایڈریس کے ساتھ۔
بل بنائیں، پیسے لیں
جو ڈیلیور کیا، اسی کا بل دروازے پر۔ جو باقی رہ جائے وہ اگلی بار کے بل میں آ جاتا ہے۔
آپ جیسے کام کرتے ہیں، ویسی ہی بنائی ہے
اردو میں
ہر سکرین، انہی الفاظ میں جو لوگ بولتے ہیں۔ کسی انگریزی ایپ کا ترجمہ نہیں۔
سگنل کے بغیر بھی چلتی ہے
تہہ خانے یا گلی میں ڈیلیوری ریکارڈ کریں، سگنل آتے ہی چلی جاتی ہے۔ کوئی چیز دو بار نہیں لگتی۔
ریٹ آپ کے اپنے
ہر صبح ایک سکرین پر پوری ریٹ لسٹ، وہی جو آپ واٹس ایپ گروپ میں بھیجتے ہیں۔
بیچنے والے آپ ہیں
آپ کے کسٹمر، آپ کا سامان، آپ کے ریٹ، آپ کے پیسے۔ ایپ صرف کام کا حساب رکھتی ہے، اس میں سے حصہ نہیں لیتی۔
SupplyO لیں
ابھی فیصل آباد میں پائلٹ پر ہے۔
اگر آپ پانی، گیس، دودھ، چکن یا سبزی سپلائی کرتے ہیں اور اپنے راؤنڈ کے لیے یہ ایپ چاہیے تو رابطہ کریں۔